81

مون سون بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں: ایکسین شاہرات اشتیاق احمد مغل

ڈیلی دومیل نیوز.کوٹلی ( نمائندہ خصوصی) ایکسین شاہرات اشتیاق احمد مغل نے کہا مون سون کی بارشوں کے باعث ضلع بھر میں سلائیڈنگ ہو رہی ہے اور جہاں پہ ہمارا عملہ فوری جا جا کر سلائیڈنگ سے بند ہونے والی روڈ کو بحال کر رہے ہیں عوام الناس سے گزارش ہے کہ سفر سے گریز کریں تاکہ سلائیڈنگ سے روڈ بند ہو رہی ہیں اور جانی نقصان نہ ہو عوام علاقہ بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے کیونکہ جہاں پہ سلائیڈنگ ہو رہی ہے بعض جگہوں پہ ہماری مشنریز مختلف جگہوں پہ پہلے سے کام کر رہی ہوتی ہیں پھر دوسری جگہ پہنچانے میں دشواری ہوتی ہے کیونکہ سوشل میڈیا کا دور ہے لوگ شور مچانا شروع ہو جاتے ہیں عوام الناس سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور سلائیڈنگ والے ایر پر سفر کرنے سے گریز کریں۔اشتیاق احمد مغل نے کہا کہ میں خود بھی موقع پر جا کر کاموں کا جائزہ لے رہا ہوں ۔ جہاں کہیں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے شاہرات بند ہیں وہاں مقامی لوگوں کا تعاون بھی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کیا جانا چاہیے ۔ افراتفری نہ پھیلائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں