91

حب الوطنی کو تماشا بنایا جا رہا ہے‘‘مودی سرکار ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

ڈیلی دومیل نیوز،مودی سرکار ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی، ’’آپریشن سندور‘ ‘کو کیش کرانے کی کوشش پر لینے کے دینے پڑ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سرکار ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی۔ صرف یہی نہیں بلکہ حاضر سروس افسران کی ٹی وی شو میں شرکت اور نام نہاد فوجی آپریشن کی کہانی بیان کرنے پر بھی بھارتی حکومت اور افواج پر خوب تنقید کی جارہی ہے۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر 15 اگست کو پیش کئے جانے والے مشہورِ زمانہ شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی)‘‘ کی قسط کا ٹیزر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔کے بی سی کی مذکورہ قسط میں بھارتی آپریشن سندور کی حاضر سروس خواتین افسران، بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی، بھارتی فضائیہ کی ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور بھارتی فوج کی کمانڈر پریرنا دیوستھالی کو مدعو کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں