71

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مستقل مزاجی اور قیادت سےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متاثر

(ڈیلی دومیل نیوز) امریکی اخبار سٹریٹجک آؤٹ لک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مستقل مزاجی اور قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متاثر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو ٹرمپ کی جانب سے سراہنے کے بعد خطے کی صورتحال میں بڑی تبدیلی آئی۔ پاک بھارت جنگ بندی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ردعمل نے ٹرمپ کو مشتعل کیا، جس کے بعد امریکی حکومت نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو ترجیحی ملک قرار دینا شروع کردیا۔

اخبار نے لکھا کہ نریندر مودی جنگ میں پاکستان کو نیچا دکھانا چاہتے تھے، تاہم بھارتی طیارے گرنے سے صورتحال بھارت کے خلاف گئی۔ جنگ بندی کے بعد مودی واشنگٹن کا دورہ نہ کرسکے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خصوصی طور پر لنچ پر مدعو کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکا نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا اور بھارت کو پاکستان میں مداخلت سے باز رہنے کا واضح پیغام دیا۔ وائٹ ہاؤس کی توجہ اب براہِ راست فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں