ڈیلی دومیل نیوز،راولپنڈی کی سینٹرل جیل (اڈیالہ جیل) میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے، جہاں 148 قیدی ایڈز سے متاثر پائے گئے ہیں، یہ اب تک صوبہ پنجاب کی کسی بھی جیل میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔
مقامی انگریزی ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل حالیہ دنوں میں خبروں میں اس لیے بھی رہی ہے کہ سابق وزیرِاعظم عمران خان بھی یہاں قید ہیں، تاہم یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیے کہ عمران خان کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور انہیں دیگر قیدیوں کے ساتھ میل جول کی اجازت نہیں۔اس وقت یہ جیل شدید حد تک گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی ہے، جہاں ایک ہزار 994 قیدیوں کی گنجائش کے مقابلے میں 4 ہزار 337 قیدی موجود ہیں۔