shehbaz-putin-visit 65

شی جن پنگ، پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف ایک ساتھ پریڈ وینیو میں داخل

ڈیلی دومیل نیوز.ایشیاء کے طاقتور ترین رہنما ایک ساتھ دکھائی دیئے،بیجنگ پریڈ میں چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ایک ساتھ داخل ہوئے جبکہ بھارت کو دعوت نہ ملی۔

تفصیلات کے مطابق چین میں دوسری جنگِ عظیم کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ شاندار فوجی پریڈ میں ایشیا کے طاقتور ترین رہنما ایک ساتھ دکھائی دیئے۔بیجنگ میں ہونے والی اس عظیم الشان تقریب میں چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ایک ساتھ پریڈ وینیو میں داخل ہوئے، جسے عالمی میڈیا نے بھرپور کوریج دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں