113

فارورڈ کہوٹہ زمین کی بیٹی صنفِ آہن کے تحت شجرکاری تقریب

فارورڈ کہوٹہ (ڈیلی دومیل نیوز) ضلع حویلی میں آئی سی بی ڈبلیو ایم ڈویژن کے زیر اہتمام ’’زمین کی بیٹی صنفِ آہن ‘‘ کے پراثر سلوگن کے تحت حویلی کے تعلیمی اداروں، ایم ڈی شہید کالج اور نیو پونچھ ماڈل سکول میں شجرکاری کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے اور نوجوان نسل میں شجرکاری کی اہمیت اجاگر کرنا تھا ۔

تقریب میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) نوید موسیٰ اور منیجنگ ڈائریکٹر جمیل شریف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے طالبات کے ہمراہ پودے لگاکر اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ درخت ہماری بقاء کے ضامن ہیں ۔ یہ نہ صرف فضائی آلودگی کو کم کرتے ہیں بلکہ زمینی کٹاؤ روکنے ، موسم کو معتدل بنانے اور آئندہ نسلوں کے لیے صحت مند ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں