مظفرآباد (خصوصی رپورٹر): مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد کی میزبانی میں شہر کی موجودہ سنگین اور کشیدہ صورتحال پر ایک اہم امن جرگہ منعقد کیا گیا ہے۔ جرگے میں علاقے کے معززین، صحافیوں اور سماجی رہنماؤں نے تفصیلی شرکت کی۔
جرگے میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر میں امن و امان کی بحالی اور ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لیے حکومتِ آزاد کشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کے ساتھ فوری اور براہِ راست رابطہ قائم کیا جائے گا، تاکہ مذاکرات کے ذریعے تمام معاملات کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔