96

صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی لوئر نیلم آمد

ڈیلی دومیل نیوز.نیلم (بیورورپورٹ ) صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی لوئر نیلم میں شاندار انٹری ، مسلم لیگ ن کی پوزیشن مستحکم ، سابق صدر پاکستان تحریک انصاف و سابق چیئرمین نیلم ویلی ڈویلپمنٹ بورڈ سید صداقت حسین شاہ، سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی اٹھمقام سید تجمل کاظمی سیکڑوں کارکنان کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے، صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنا کر خوش آمدید کہا ،شاہکوٹ کے مقام پر منعقدہ جلسہ عام میں سید صداقت حسین شاہ نے سیکڑوں کارکنان کے ہمراہ شاہ غلام قادر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا، شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں نئے شامل ہونے والوں کی عزت واحترام کرنا ہمارا فرض ہے سید صداقت حسین شاہ کی قیادت میں نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں آزاد کشمیر میں الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے مسلم لیگ ن کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کے بغیر ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی مسلم لیگ ن کی حریف سیاسی جماعتوں کے پاس آزاد کشمیر کے 18 حلقوں میں امیدوا رہی نہیں ہیں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو کے سامنے بولنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے این ایف سی ایوارڈ میں آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی شمولیت پر پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق کو خط لکھ کر مخالفت کی ۔ صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سڑکوں کی ناقص تعمیر اورٹھیکداروں کو کام کے بغیر کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں ترقیاتی فنڈ ز کی بندر بانٹ کر کے ریاستی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے وزیر اعظم اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروا ئیں انھوں نے کہا کہ پاک فوج نے معرکہ حق میں بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بھارت کو شکست فاش سے دو چار کر کے تاریخ رقم کی ، آزاد کشمیر میں پاکستان اور فوج مخالف عناصر پنپنے نہیں دینگے مزاحمت کی جائے گی، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سید صداقت حسین شاہ نے کہا کہ ڈیڑھ دو سال سے پی ٹی آئی سے اختلافات چل رہے تھے پی ٹی آئی کے ساتھ میرے اختلاف دور نہ ہوئے تو کارکنان سے مشاورت کی تو کارکنان نے ن لیگ میں شمولیت کا مشورہ دیا تو شاہ غلام قادر نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی، کارکنان سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن میں با قاعدہ شمولیت اختیار کی ، انھوں نے کہا کہ شاہ غلام قادر وادی نیلم میں تعمیر ترقی کے ہیرو ہیں ان کے دور حکومت میں وادی نیلم میں بے شمار تعمیر ترقی کے منصوبے لگائے گئے ہیں شاہ غلام قادر نے نیلم ویلی کو دو حلقوں میں تقسیم کر کے بھی نیلم کی عوام کے لئے ایک بڑا کام کیا ہے اس کے علاوہ شاہ غلام قادرکی ذاتی کاوشوں سے دانش سکول ان کا بڑا کارنامہ ہے دانش سکول کے قیام سے نیلم ویلی کے عوام میں روزگار کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی انقلاب آئے گا۔ سابق چیئر مین سید تجمل حسین کاظمی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں سیکڑوں افراد کی شمولیت سے میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ بوکھلاہٹ کا شکا ر ہو گئے ہیں لوگ جوک در جوق مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کی قیادت میں آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور شاہ غلام قادر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ہو نگے ۔ تقریب میں سابق و زیر حکومت پیرسید مرتضیٰ گیلانی، سابق امیدوار اسمبلی راجہ بشیر خان ، ارسل خان صدیقی ، رانا نصیر احمد ،نواز اعوان، خواجہ بشیر، عبدالقیوم بٹ، راجہ راشد بصیر ایڈووکیٹ، عبدالصمود اعوان ایڈووکیٹ، عادل اعوان ،چوہدری شفقت ، چوہدری مبشر سراج ، شیر علی اعوان ، سید عاصم کا ظمی ایڈووکیٹ ، سید طفیل کا ظمی ، و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ نئے شامل ہونے والوں میں سابق ممبر ڈویلپمنٹ بورڈ اسماعیل جنجوعہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسماعیل جنجوعہ، بنارس مغل ممبر لوکل کونسلر چلہانہ سید تنویر شاہ، سید تصویر بخاری، سابق کونسلر عبدالقیوم ، چوہدری شیر ولی ، حاجی یوسف، چوہدری رفیق ، سید عاصم کاظمی ایڈووکیٹ علی رضا ایڈووکیٹ ، سید شبیر حسین شاہ، سید اشرف شاہ، سید زیشان کاظمی ، اکرم اعوان ، زرین، مغل، لیاقت بینگ نصیر اعوان، نواز مغل ، امتیاز مغل، اسلم خان سمیت سیکڑوں کارکنان نے سید صداقت حسین شاہ کی قیادت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں