80

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی میں استعمال ہو ررہا ہے ِ:ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈیلی دومیل نیوز.ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ایک جرمن جریدے کو دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پیچھے رہ جانے والا اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہو رہا ہے امریکہ نے انخلا کے وقت افغانستان میں 7.2 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ چھوڑا ۔

جس میں چار لاکھ سے زائد چھوٹے ہتھیار،22 ہزار سے زائد گاڑیاں، اور 167 طیارے و ہیلی کاپٹر شامل ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جرمن جریدے کو پاکستان میں دہشت گردی میں استعمال ہونے والے امریکی اسلحے کے ثبوت دکھا دئیے۔

پاکستان نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ جن امریکہ افغانستا ن سے نکلا تو اس نے کچھ خطر ناک ہتھیار پیچھے چھوڑ دئیے ۔ آپ کو کن ہتھیاروں سے زیادہ خطرہ ہے اور اس کا حل کیا ہے ۔ ان سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کون سے ہتھیارہیں تو یہ سب ثبوت کے ساتھ ہمارے پاس موجود ہے ۔

چارنومبر 2023کو میانوالی ایئر بیس پر حملہ ، اس حملے میں دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ان سے ہتھیار برآمد ہوئے ۔ ایم ون اور ایم فور ہتھیار تھے جو امریکی ساختہ تھے ہم نے یہ تمام ڈیٹا امریکہ سے بھی شیئر کیا ہے ، ان کے پاس بھی یہ موجود ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں