80

مظفرآباد میں ہوٹلوں پر رزق کی کھلے عام توہین

ڈیلی دومیل نیوز.مظفرآباد (نامہ نگار) آزاد کشمیر کے دارالحکومت کی مصروف شاہرات اور کاروباری مراکز میں قائم متعدد ہوٹلوں پر رزق کو کوڑے دان میں ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے شہری حلقوں میں شدید افسوس اور غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے۔

شہریوں نے کہا کہ ہوٹل مالکان اگر بچا کھچا کھانا، روٹیاں اور نان صاف ستھرے طریقے سے شاپروں یا ڈبوں میں ڈال کر اپنی دکان کے باہر ایک الگ جگہ پر رکھیں اور وہاں تحریر آویزاں کریں کہ “جس کو ضرورت ہے مفت لے جائے” تو کئی سفید پوش اور دیہاڑی دار مزدور مستفید ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ چند ایک ہوٹل مالکان نے اس مثبت عمل کو اپنا رکھا ہے لیکن اکثریت ابھی تک اس سے غافل ہے، جس کی وجہ سے رزق کی توہین ہو رہی ہے۔

شہریوں نے سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مقصد کے لیے ایک آگاہی مہم شروع کریں اور ہوٹلوں اور نان بائیوں کے پاس ٹوکرے رکھیں، جن کے ساتھ ایک چھوٹا سا بینر نصب ہو جس پر تحریر ہو:
“جس کو ضرورت ہے لے جائے، جو استطاعت رکھتا ہے دے جائے”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں