79

پی ٹی آئی کے کارکنان 20 ستمبر کو رات 9 بجے ملکی آزادی کے لیے آذانیں دیں گے: اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیرخواجہ فاروق احمد

ڈیلی دومیل نیوز.مظفرآباد (نمائندہ) — پاکستان تحریکِ انصاف آزاد کشمیر کے کارکنان 20 ستمبر کو رات 9 بجے اپنے اپنے محلوں، وارڈز اور دیہات میں ایک ساتھ آذانیں دیں گے تاکہ ملک کو موجودہ فارم 47 کے ذریعے نافذ کردہ، مسلم قرار دی جانے والی کرپٹ و نااہل انتظامیہ سے نجات دلائی جا سکے۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے اس مہم کی کال کے حوالے سے کہا کہ آذان دینا ہمیشہ سے ظلم و ناانصافی کے خاتمے کی دعا اور اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنے کا ذریعہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا:
“پاکستان اور آزاد کشمیر میں جو لوگ مسلط کیے گئے ہیں، انہی سے نجات کے لیے ہم 20 ستمبر کی رات 9 بجے ہر جگہ آذانیں دیں گے تاکہ قوم کو مشکلات سے نجات ملے اور ہمارا ملک دوبارہ عمران خان کی قیادت میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے۔”

خواجہ فاروق احمد نے مزید کہا کہ یہ عملی و پرامن اقدام ہے جس کا مقصد عوامی شعور بیدار کرنا اور آئینی و جمہوری تقاضوں کی بحالی کے لیے آواز اٹھانا ہے۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پرامن طریقے سے حصہ لیں اور اس مہم کو منظم انداز میں چلائیں۔

اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ جماعت کا مقصد کسی طرح کا بیہنگام یا اشتعال انگیز عمل نہیں بلکہ آئینی، قانونی اور پرامن احتجاج کے ذریعے ریاست و عوامی مفاد کا تحفظ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں