82

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے دفتری معاملات میں جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) — ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے جملہ دفتری امور میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد راشد حنیف، سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں وقتاً فوقتاً منعقد ہونے والے تمام انتخابات سے متعلقہ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔ اسی طرح کمیشن کے انتظامی و مالی معاملات سے متعلقہ ریکارڈ بھی جدید ٹیکنالوجی کے تحت محفوظ کیا جائے گا۔

مزید یہ طے پایا کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے تمام ضلعی دفاتر کو مرکزی دفتر سے ایک مربوط نظام کے ذریعے منسلک کیا جائے گا تاکہ ملازمین کی حاضری، ڈسپلن اور دیگر انتظامی امور کی مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے۔

اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن اور نادرا کے مابین الیکٹورل رول سسٹم کی تنصیب سے متعلق معاہدے پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، اور اس حوالے سے ہونے والے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں