76

وادی لیپہ میں پاک فوج نے ایک کامیاب ریسکیو آپریشن

ڈیلی دومیل نیوز.وادی لیپہ میں پاک فوج نے ایک کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران نجی سکول کے اُن بچوں کو محفوظ گھروں تک پہنچایا جو ٹور کے دوران رات گئے پہاڑوں میں پھنس گئے تھے۔

بچوں کے والدین کی اطلاع پر مقامی یونٹ نے فوری کارروائی کی اور ریسکیو آپریشن پوری رات جاری رہا۔ پاک فوج نے اپنی گاڑیوں کے ذریعے بچوں کو محفوظ مقام تک پہنچایا اور انہیں کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں