63

آئین و قانون سے ماورا کوئی بات قبول نہیں کی جائیگی ، وزیراعظم آزادکشمیر

اسلام آباد : وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے پارلیمانی پارٹی کو یقین دہانی کرائی ہے ریاست میں کسی قسم کے جبر یا دھونس کو برداشت نہیں کیا جائیگا نہ آئین وقانون سے ماورا کوئی بات قبول کی جائیگی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہواجس میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میںموسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور ،ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض گجر، وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،سردار محمد حسین ،نثار انصر ابدالی ،چوہدری یاسر سلطان ،چوہدری محمد رشید ،سردار عامر الطاف شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں