71

سپریم کورٹ، ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بارز کا ایکشن کمیٹی کے بیانات پر تشویش

میرپور(ڈیلی دومیل نیوز) آزادجموں کشمیر بار کونسل،سپریم کورٹ بار، ہائیکورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس، وکلاء قائدین نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 29 ستمبر کی کال اور حکومتی نمائندوں کے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسائل اور مطالبات کے حل کیلئے پرامن احتجاج کی حمائیت کرتے ہیں اور اگر احتجاج کی آڑ میں شرپسندی اور تصادم کی طرف تحریک کو لے جایا گیا تو ہم اسکی حمائیت نہیں کریں گے۔۔

ان خیالات کا اظہار وائس چئیرمین بار کونسل عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ نے کشمیر پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔ انھوں نے کہا کہ حکومت وقت سے کہتا ہوں کہ حل طلب مسائل کو مزاکرات کے زریعے فوری حل کیا جائیں ۔۔

راولاکوٹ میں وزیر حکومت کی طرف سے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، وکلاء قائدین حکومت کو معاملات کی یکسوئی کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں، ریاست کا کردار ماں جیسا ہونا چاہئے اپنی عیاشیوں کیلئے مراعات میں آئے روز اضافہ کیا جاتا ہے لیکن عام انسانوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔۔

صدر سپریم کورٹ بار جاوید نجم الثاقب ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ماضی میں بھی حکومت کی طرف سے نافذ کردہ کالے قانون کے خلاف ہم نے تحریک شروع کی اور اس کالے قانون کو ختم کرایا۔۔

عوام کے ٹیکس سے اشرافیہ مراعات لے لیکن غریب کو علاج کے لئے سہولیات دستیاب نہ ہوں تو ایسے نہیں ہونے دیں گے ۔کفر کا نظام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا،۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں