(ڈیلی دومیل نیوز)عوامی حقوق کی تحریک کے دوران شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی، زخمیوں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے دربار سکندریہ ہٹیاں بالا میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں قرآن خوانی، نعت و مناجات اور خصوصی دعاؤں کے ذریعے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا،شرکاء نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پُرامن جدوجہد کو مزید منظم انداز میں آگے بڑھائیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر،سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے کہا کہ جہلم ویلی کے بہادر عوام اور نوجوان حقیقی خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے ہر رکاوٹ روند کر مظفرآباد کی جانب تاریخی سفر طے کرتے ہوئے دنیا کو دکھا دیا کہ جب قوم باشعور، متحد اور مقصد کے لیے مخلص ہو تو کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی ہے،میں جہلم ویلی کے ہر غیرت مند نوجوان کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے نہ صرف اپنی سرزمین کا مان بڑھایا بلکہ تحریکِ انصاف کے نظریہ،حق،عزت اور انصاف کو عملی شکل دی،یہ تحریک آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنے گی،ہماری جدوجہد طاقت یا اقتدار کے لیے نہیں، بلکہ عوام کے حقوق، وقار اور انصاف کے قیام کے لیے ہے،ہم دلیر ہیں مگر پُرامن، ثابت قدم،قربانی کے جذبے سے سرشار ہیں،اپنی جان و مال کے تحفظ کو بھی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں،ہماری قوت عوام کی وحدت میں پوشیدہ ہے اور یہی اتحاد ہماری کامیابی کی ضمانت ہے جہلم ویلی نے اس تحریک کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کر کے تاریخ رقم کی ہے،عوام کے حوصلے، نظم و ضبط اور قربانیوں نے یہ ثابت کر دیا کہ کشمیر کی دھرتی کے بیٹے کسی جبر یا دھوکے کے آگے نہیں جھکیں گے،نوجوان ایک دوسرے کا ہاتھ مضبوطی سے تھامے رکھیں،پُرامن مگر مضبوط انداز میں اپنے مطالبات پر قائم رہیں تمہاری استقامت تمہیں منزل تک پہنچائے گی،ہم نہ جھکیں گے، نہ بکھریں گے،بلکہ متحد ہو کر اپنا حق حاصل کریں گے،عوام سے اپیل کی کہ وہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں، اتحاد و نظم و ضبط برقرار رکھیں،اپنے حقوق کے حصول کے لیے پُرامن جدوجہد جاری رکھیں،یہ کامیابی عوام کے صبر، استقامت اور شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے،یہی جذبہ مستقبل میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد بنے گا۔
74
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل