94

پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ میں منعقدہ بین الاقوامی فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2025 میں شاندار کارکردگی

ڈیلی دومیل نیوز.راولپنڈی: پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ میں منعقدہ بین الاقوامی فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2025 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک ویلز، برطانیہ میں منعقد ہوئی۔ ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول نے اپنے 66ویں سال میں بھی اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھا۔اس مشق میں دنیا کے 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستان آرمی ٹیم کی قیادت کیپٹن محمد سعد نے کی جہاں پاک آرمی نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گولڈ میڈل حاصل کرنا نہ صرف پاک فوج بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے۔ پاک فوج اپنی اعلیٰ تعلیم، بہترین تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں