124

ہم پاکستان کے عوام کی امیدوں کا مرکز بنیں گے ہم محرومیوں کا ازالہ کریں گے طاہر کھو کھر

ڈیلی دومیل نیوز.اسلام آباد(پریس کانفرنس) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پارٹی کے چیئرمین شیخ مختار احمد مرکزی صدر محمد طاہر کھو کھر نے پارٹی کی افتتاحی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا وطنِ عزیز پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے جہاں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے غربت نے زندگی اجیرن بنا دی ہے بیروزگاری نوجوانوں کی امنگیں نگل رہی ہے اور ملک مسلسل معاشی و سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے یہ حالات محض حادثاتی نہیں ہیں یہ ان لوگوں کی پیدا کردہ صورتحال ہے جو کئی دہائیوں سے اقتدار کے ایوانوں میں براجمان ہیں یہ وہ عناصر ہیں جو جمہوریت کے نام پر خاندانی سیاست،جاگیردارانہ نظام سرمایہ دارانہ تسلط اور دو جماعتی ساز باز کو تقویت دیتے رہے ہیں۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے، ہم نے ایک نئی سیاسی جماعت پاسبان وطن پاکستان کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جو اس قوم کی خاموش صداؤں مظلوموں کی آہوں،نوجوانوں کے ٹوٹے خوابوں اور بزرگوں کی مایوسیوں کا جواب بنے گی۔یہ جماعت نہ کسی فرد کی جاگیر ہے نہ کسی خاندان کا ورثہ یہ جماعت قوم کے ہر فرد کی آواز ہے چاہے وہ کسان ہو، مزدور ہو، طالبعلم ہو، خواتین ہوں یا اقلیتیں۔ہم نے دیکھا ہے کہ عوام قرضوں میں جکڑے جا رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے اثاثے بیرونِ ملک بڑھتے جا رہے ہیں دو وقت کی روٹی عام آدمی کے لیے خواب بن چکی ہے مگر ایوانوں میں شاہی ضیافتیں جاری ہیں تعلیم، صحت اور روزگار جیسے بنیادی حقوق ایک خاص طبقے تک محدود ہو چکے ہیں عدل و انصاف صرف طاقتور کے لیے رہ گیا ہے، غریب صرف تاریخ پر تاریخ سنتا ہے۔ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے تھے ہم نے فیصلہ کیا کہ اب وقت ہے کھڑے ہونے کا آواز بلند کرنے کا، اور قوم کو ایک نیا سیاسی پلیٹ فارم دینے کا۔پاسبان وطن پاکستان ایک اسلامی فلاحی جماعت ہے، جو قرآن و سنت کی روشنی میں پاکستان کو ایک خوددار، خودمختار، اور خوشحال اسلامی ریاست بنانے کے لیے پرعزم ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جب تک ہم اپنی اساس یعنی نظریہ پاکستان سے جُڑے نہیں رہیں گے نہ ترقی ممکن ہے اور نہ استحکام۔ ہمارا سیاسی وژن اور منشورہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ پارلیمانی نظام مکمل ناکام ہو چکا ہے بار بار کی سیاسی خرید و فروخت اتحادی بلیک میلنگ اور مفادات کی سیاست نے اس نظام کو کھوکھلا کر دیا ہے ہم صدارتی نظام کے حامی ہیں جہاں ایک مضبوط بااختیار اور جواب دہ صدر براہِ راست عوام کے ووٹ سے منتخب ہو۔عدل و انصاف کا فوری نظام ہر شہری کو سستا فوری اور منصفانہ انصاف فراہم کرناعدالتی اصلاحات کے ذریعے مقدمات کے فیصلے مہینوں میں ممکن بنانا۔سود سے پاک معیشت پاکستان میں اسلامی معاشی نظام کا نفاذاستحصالی بینکاری نظام کا خاتمہ زکٰوۃ، وقف، بیت المال کے مؤثر استعمال سے فلاحی ریاست کی تشکیل دینی اور عصری تعلیم کا امتزاج فنی سائنسی،تحقیقی اداروں کا قیام تعلیم کو ہر بچے کے لیے لازم اور مفت بنانا۔صحت عامہ دیہات سے شہروں تک معیاری ہسپتالوں کا قیام ادویات کی قیمتوں میں کمی اور ان پر کنٹرول ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت۔خواتین کی ترقی خواتین کو باوقار مقام دیناتعلیم صحت ملازمت میں مساوی مواقع خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کا خاتمہ۔ اقلیتوں کے حقوق اقلیتوں کے مذہبی و شہری حقوق کا مکمل تحفظ ان کی عبادت گاہوں املاک اور زندگی کا تحفظ۔احتساب کا مؤثر نظام کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی بلا امتیاز احتساب بلدیاتی خود مختاری مقامی حکومتوں کو مکمل با اختیار بنانااختیارات اور فنڈز کی نچلی سطح تک منتقلی۔ماحول کا تحفظ شجرکاری مہمات، پانی کے ذخائر کی حفاظت صاف ستھرا پاکستان ہماری ترجیح ہم شجرکاری کو فروغ دیں گے۔پاسبان وطن پاکستان کی خارجہ پالیسی واضح اور اصولی ہے پاکستان کی خودمختاری مقدم ہے کشمیر پر دو ٹوک مؤقف ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کریں گے۔ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ہم قبل اول کی آزادی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف سخت مؤقف رکھتے ہیں۔ہماری جدوجہدہمارا عہدہم پاکستان کو ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہوہر شہری کو برابری کا حق ہوانصاف دروازے پر دستک دے نوجوانوں کے لیے نوکری طلبہ کے لیے علم بیماروں کے لیے علاج ہوجہاں ہر طبقے کو عزت،تحفظ، اور ترقی کے برابر مواقع حاصل ہوں۔پاسبان وطن پاکستان صرف ایک جماعت نہیں یہ قوم کی اجتماعی سوچ، قربانی اور امید کا نام ہے ہم میدان میں اس عہد کے ساتھ اترے ہیں کہ ہم پاکستان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ہم پاکستان سے مہنگائی، غربت، بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے ہم پاکستان کو ترقی یافتہ خوشحال باوقار اور اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔مرکزی قائدین نے کہا کہ ملک میں موجودہ پارلیمانی نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے بار بار کی سیاسی جوڑ توڑاقرباء پروری اور کرپشن،مورثی سیاست نے عوام کو انصاف ترقی اور خوشحالی سے محروم کر دیا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ ایک مضبوط بااختیار اور جواب دہ قیادت کو براہِ راست عوام منتخب کریں۔سود پر مبنی معاشی نظام کو ختم کر کے اسلامی اصولوں پر مبنی معاشی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو معاشی تحفظ روزگارتعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔میڈیا کو اپنامنشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت کانظریہ پاکستان، عدل و مساوات، اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ جماعت کی اولین ترجیح پاسبان وطن پاکستان نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت کا مشن پاکستان کو ایک اسلامی، فلاحی اور خود مختار ریاست بنانا ہے جہاں ہر شہری کو بلا تفریق تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف فراہم کیا جائے گاخواتین کو باوقار مقام اور قومی ترقی میں برابر کا کردار دیا جائے گا۔ہم پاکستان کے عوام کی امیدوں کا مرکز بنیں گے ہم محرومیوں کا ازالہ کریں گے مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے اور پاکستان کو ایک خود دار، خوشحال، اور اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔پاسبان وطن پاکستان ایک سیاسی تحریک نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی آواز ہے وہ آواز جو برسوں سے دبی ہوئی تھی، اب ابھرنے جا رہی ہے ہماری جماعت ہر پاکستانی کی آواز بنے گی۔ہم پاکستان میں اسلام کے لیے اقدامات کرنا چاہتے ہیں احتساب کا شفاف نظام بلاامتیاز احتساب کرپشن اور اقرباء کا خاتمہ،تعصبات کا خاتمہ صوبائی لاثانی،مسلکی جماعتی بنیادوں پر تقسیم کی نفی اور ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی مقامی حکومتوں کا موثر نظام عوامی نمائندگی کو نچلی سطح پر پہنچانا اور بلدیاتی اداروں کو مکمل با اختیار بنانا اور ضلعی حکومتوں کو مضبوط کرنا ہماری جماعت کا مشن ہے ہماری جماعت پاسبان وطن پاکستان کاقومی اور بین الاقوامی طور پر پاکستان کا ویژن پاکستان کو خود مختار باوقار ریاست بنانا ہمارا مشن ہے ہم خواتین کو قومی ترقی میں شامل کریں گے اور خواتین کو باوقار عزت و اخترام دیں گے ہماری جماعت اقلیتوں کا تحفظ اور ان کی مذہبی آزادی کا مکمل اخترام کرے گی ہماری جماعت خارجہ پالیسی ہے بلکل واضع ہے خومختار اور مضبوط محفوظ پاکستان ہے پریس کانفرنس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد بھٹی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل نبی شاہ،سیکرٹری مالیات عطا ء اللہ مینگل، سیکرٹری اطلاعات رخشندہ تبسم،کے علاوہ سینکڑوں کارکنان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں