2

دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں کیلئے پروازیں معطل کر دیں مزید جانیئے

اسلام آباد ( ڈیلی دومیل نیوز ) دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے پاکستان کے 3شہروں کیلئے پروازیں معطل کر دیں۔

دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں معطل کردیں۔

متحدہ عرب امارات کی کم لاگت کی ائیر لائن نے ’’آپریشنل وجوہات‘‘ کی بناء پر دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے 3 بڑے شہروں لاہور اور پشاور کیلئے پروازیں 26 اکتوبر 2026 تک معطل کر دی ہیں۔

اماراتی حکام کے مطابق کراچی،سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ کیلئے پروازیں جاری ہیں۔متاثرہ مسافروں کو پیسے واپس کیے جارہے ہیں جبکہ ٹکٹ رکھنے والوں کو دیگر ائیرلائن پر ری بکنگ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں