کراچی ( ڈیلی دومیل نیوز ) قطر سے ایل این جی لانے والا دوسرا جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر کراچی پہنچ گیا۔
’’ نیوز ‘‘کے مطابق ایل این جی جہاز آبنائے ہرمز میں روکے جانے کے بعد دوبارہ کراچی کی جانب روانہ ہوا تھا جو اب کراچی پہنچ چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے بعد 3 ایل این جی جہاز کراچی پہنچے ہیں جن میں سے ایک جہاز امریکہ ، دوسرا متحدہ عرب امارات اور تیسرا قطر سے پورٹ قاسم پہنچا ہے۔