104

میر پور ڈپٹی کمشنر یا سر ریاض انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت

ڈیلی دومیل نیوز.میرپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض نے انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں آگاہی مہم کو مؤثر بنایا جائے تاکہ گھروں اور دفاتر میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں