اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز)بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی جیل سماعت آج منسوخ کرکے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کی گئی۔ توشہ خانہ ٹو کیس آج استغاثہ کے دلائل کے لئے مقرر تھا۔
کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے کی، توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادت مکمل ہو چکی ہے۔