69

پولیو سے پاک میرپور ہمارا ہدف ہے، کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض

ڈیلی دومیل نیوز، میرپور.ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض کی زیر صدارت انسدادِ قومی پولیو مہم (اکتوبر 2025) کے پہلے دن کے اختتام پر مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ، ایریا کوآرڈینیٹر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر شازیہ خوشحال، ڈویژنل EPI آفیسر WHO ڈاکٹر نواب محمد خان، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شمائلہ کرن، ڈیزیز سرویلنس آفیسر ڈاکٹر ارم صغیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس محمد ریاض، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ وقاص احمد خان، احسان شہزاد یونین کونسل سپورٹ پرسن، اور ایم سی میرپور و مضافات کے میڈیکل آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پہلے دن کی مہم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام یونین کونسل انچارجز نے اپنی اپنی کوریج رپورٹس پیش کیں، جب کہ ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے NIDs نے ضلع بھر کی مجموعی کارگزاری سے آگاہ کیا۔ مانیٹرنگ ٹیموں نے مجموعی طور پر ٹیموں کے کام کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ رہ جانے والے بچوں، زیرو ڈوز کیسز اور انکاری والدین پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔

اجلاس میں انٹری پوائنٹس پر بہتر کارکردگی دکھانے والے ورکرز اور سپروائزرز کو سراہا گیا اور اس جذبے کو کمپین کے باقی دنوں تک برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے تمام انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ اپنا زیادہ وقت فیلڈ میں ٹیموں کے ساتھ گزاریں، رہ جانے والے بچوں کو مہم کے اختتام تک لازمی کور کریں، اور موبائل و مائیگرنٹ آبادیوں پر خصوصی توجہ دیں تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔

آخر میں چیئرمین ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سیل نے تمام فرنٹ لائن ورکرز اور سپروائزرز کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ہر ممکن تعاون اور مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، تاکہ میرپور کو جلد از جلد پولیو فری ضلع بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں