90

انسداد پولیو ویکسین اور وٹامن اے مہم قومی جذبے سے جاری، 5 سال سے کم عمر 38 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف

ڈیلی دومیل نیوز.صحت عامہ کی انسداد پولیو ویکسین اوروٹامن Aکے قطرے پلانے کی مہم قومی جوش وجذبہ سے جاری ہے۔5سال سے کم عمر کے 38693بچوں کو ویکسین لگانے کاٹارگٹ مکمل کرنے کی کوششیں تیز کردی گئیں ہیں۔ضلع بھر میں 31 فکسڈ سنٹر08 ٹرانزٹ پوائنٹ سمیت گھر گھر مہم کے دوران 220 موبائل ٹیمیں فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی مغل کی قیادت میں 60 ایریا انچارج کام کررہے ہیں جبکہ 17 UCMO,s رپورٹنگ پرمامور ہیں۔آرمی پبلک سکول دودھنیال میں کمانڈنگ آفیسر نے قطرے پلاکر مہم کے افتتاح میں حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کے زیراہتمام 4روزہ قومی انسداد پولیو ویکسین مہم 13سے 16اکتوبر تک جاری رہے گی۔ محکمہ صحت عامہ کی موبائل ٹیمیں انسداد پولیو مہم کے تحت گھر گھر جاکر 5سال سے کم عمر کے 39ہزارکے قریب بچوں کو پولیو ویکسین او روٹامن اے کے قطرے پلارہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی مغل نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم میں اپنے بچوں کے صحت مند مستقبل کیلئے حکومت پاکستان وآزادکشمیر کے زیراہتمام جاریہ انسداد پولیو ویکسین مہم میں حصہ لیکر بچوں کو قطرے پلائیں تاکہ صحت مند معاشرے کی بنیاد قائم رہے۔پولیو ویکسین مہم سے محروم رہ جانیوالے بچوں کی آگاہی کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او دفاتروں میں کنٹرول روم قائم ہے تاکہ بچوں تک رسائی حاصل کی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں