77

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی گئی

ڈیلی دومیل نیوز،اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ورچوئل صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) میں صوبوں کے شیئر ختم کرنے کا معاملہ شامل نہیں کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا جبکہ وزیراعظم باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کابینہ کو ترمیم پر بریفنگ دی اور مسودہ شق وار منظوری کے لیے پیش کیا گیا ۔

کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی تاکہ حتمی منظوری دی جا سکے ۔ وزیر قانون نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ترمیم میثاق جمہوریت کے مطابق آئین کے آرٹیکل 243 میں تبدیلی سے متعلق ہے اور اب پارلیمنٹ اس پر بحث کے بعد جلد حتمی فیصلہ کرے گی ۔

اہم نکات:
ججز کے تبادلے کا عمل جوڈیشل کمیشن کے سپرد ہوگا اور متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی اس میں شامل ہوں گے ۔

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اب تجویز ہے کہ انتخابات ملک بھر میں ایک ہی وقت میں کرائے جائیں تاکہ کسی قسم کے تعطل کا سامنا نہ ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں