69

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور دیگر کےخلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

دوران سماعت عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں