84

ممتاز ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں

ڈیلی دومیل نیوز،پاکستان کی معروف ادبی شخصیت، دانشور، تعلیمی ماہر اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے علمی، ادبی اور سماجی حلقوں میں گہرے صدمے کی فضا پیدا کر دی ہے۔

پاکستانی ڈراما نویس، مصنف اور شاعر اصغر ندیم سید نے ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ہمہ جہت شخصیت تھیں جنہوں نے اپنی زندگی علم، ادب اور معاشرتی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا نے ایم اے اردو گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا، بعد ازاں ایسٹ ویسٹ سینٹر، یونیورسٹی آف ہوائی سے تاریخ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ وہ علمی اور انتظامی لحاظ سے غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں