ڈیلی دومیل نیوز،بھارت نے پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ساکھ سے خائف ہو کر فالس فلیگ منصوبے ترتیب دینا شروع کر دیے ہیں، بھارتی سیکیورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سے منسلک ایک ’وائٹ کالر دہشتگرد نیٹ ورک‘ کا سراغ لگا لیا ہے، جس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد، بشمول ڈاکٹرز، انجینئرز اور پی ایچ ڈی اسکالرز شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے خفیہ نگرانی سے بچنے کے لیے ایک نئی حکمتِ عملی اپنائی ہے، جس کے تحت پیشہ ور اور تعلیم یافتہ افراد کو بھرتی کر کے دہشتگرد سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا حکام کے حوالے سے یہ بھی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ اس نیٹ ورک کے ذریعے بھارت میں اب تک کے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک منصوبہ تیار کیا جا رہا تھا۔