138

ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسلوں گوجر بانڈی اور چکہامہ کے علاقوں میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت پر عوام کا پارہ ہائی

ڈیلی دومیل نیوز،چناری (خصوصی رپورٹر)ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسلوں گوجر بانڈی اور چکہامہ کے علاقوں بانڈی چکاں،گرمنڈہ،کونا اور گردونواح میں بیس، بیس گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ،پینے،کھیتوں کے لیے پانی کی عدم دستیابی،لنک روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن سمیت دیگر مسائل پر عوام کا پارہ ہائی ہو گیا، عوامی نمائندگان نے عوامی مسائل حل نہ کرنے کا زمہ دار وزیر تعلیم دیوان چغتائی اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو قرار دیتے ہوئے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں ڈپٹی کمشنر آفس،ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا،سنٹرل پریس کلب اور وزیراعظم آفس مظفرآباد کے سامنے مرحلہ وار احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان یونین کونسلوں گوجر بانڈی،چکہامہ کے عوامی نمائندگان راجہ تیمور ظفر ممبر پریس فاؤنڈیشن،اسحاق خان،عبدالقیوم خان،امتیاز احمد خان،راجہ نسیم خان،راجہ شفقت خان،محمد غازی مغل،صوبیدار میجر مطیع اللہ مغل،نورمحمد مغل،مبشر خان،عبدالمنان خان سمیت دیگر معززین نے خطاب کرتے ہوئے کیا،میٹنگ میں راجہ یاسر خان سابق امیدوار ضلع کونسل جہلم ویلی نے بھی شرکت کی جس میں شرکاء اجلاس نے مسائل کے حل کرنے کے لیے انھیں اپنا کردار ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا،راجہ یاسر خان نے معززین علاقہ کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی،مقررین نے مزید کہا کہ پینے اور فصلوں کے پانی کی کمی،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ،لنک روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن سمیت دیگر مسائل نے عوامی مشکلات بڑھا دی ہیں،صورتحال موجودہ اور سابقہ حکومتی نمائندگان کے لیے انتہائی شرمناک ہے،حیران کن طور پر اسی علاقہ میں صرف دس کلومیٹر کے اندر بجلی پیدا کرنے والے دو پاور ہاؤسز فعال ہونے کے باوجود علاقے میں بجلی ناپید ہے،اس حوالہ سے وزیر تعلیم دیوان علی خان اور سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی عدم دلچسپی انتہائی افسوسناک ہے،آئندہ انتخابات میں ایسے نمائندوں سے سے ایک ایک مسائل حل نہ ہونے کا جواب لیں گے،یہی سیاستدان انتخابات کے دوران کٹورے لیے دوبارہ ووٹ مانگنے آئیں گے مگر اس بار عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،چالیس سال سے علاقے کے بنیادی مسائل جوں کے توں ہیں، پینے اور فصلوں کے پانی کی کمی،بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ،،لنک روڈ کی ناقص تعمیر کے زریعے مبینہ کرپشن نے عوامی مشکلات بڑھا دی ہیں،سابق حکومت میں چار دہائیوں کی جدوجہد کے بعد ایک کلومیٹر لنک روڈ کی منظوری کروائی گئی،عوامی نمائندوں،محکمہ پی ڈبلیو ڈی / ہائی وے ڈویژن جہلم ویلی کی غفلت کے باعث سڑک غیر معیاری تعمیر ہوئی،سڑک کا منصوبہ ایک ناتجربہ کار کنٹریکٹر عمر حشمت کے حوالے کیا گیا، جس نے کھدائی،گریڈنگ اور اسفالٹ کے تمام مراحل میں ناقص کام کیا،ہم نے متعدد بار محکمہ کے اہلکاروں کو غیر معیاری کام سے آگاہ کیا لیکن کسی نے توجہ نہ دی،جولائی،اگست کی بارشوں نے سڑک کی ناقص تعمیر کو بے نقاب کیا،کئی مقامات پر زمینوں کو نقصان پہنچا،سڑک کے زیریں حصے میں دکانوں میں دراڑیں پڑ گئیں،پروٹیکشن وال کی عدم تعمیر نے مزید خطرات پیدا کر دیے،ہم نے ایکسین پی ڈبلیو ڈی جہلم ویلی کو ارسال کردہ درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری اسفالٹ کو نئے سرے سے بچھایا جائے،متاثرہ زمینوں اور دکانوں کے تحفظ کے لیے دیواروں کی فوری تعمیر کی جائے،ٹھیکیدار کا فائنل بل کام کی مکمل تصدیق تک روکا جائے،متعلقہ اہلکاروں،کنٹریکٹر کے خلاف لاپرواہی پر کارروائی عمل میں لائی جائے،عوامی نمائندگان نے اعلان کیا ہے کہ اگر متعلقہ حکام نے جلد از جلد اصلاحی اقدامات نہ کیے تو عوام کی طرف سے سخت ترین احتجاجی لائحہ عمل طے کیا جائے گا،احتجاج کی ابتدا ڈپٹی کمشنر آفس،ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا سے ہو گی، اس کے بعد سنٹرل پریس کلب،وزیراعظم آفس مظفرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے،ہماری وزیراعظم،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے اپیل ہے کہ وہ عوام علاقہ کے بنیادی،انتہائی ضروری مسائل،بجلی ظالمانہ لوڈشیڈنگ،پینے، کھیتوں کے لیے پانی سمیت دیگر مسائل اور سڑک کی ناقص تعمیر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کریں تاکہ ان ضروری اور بنیادی مسائل کا حل جلد از جلد ممکن ہو اور عوام پریشانیوں،مشکلات سے نجات حاصل کر پائیں۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں