ڈیلی دومیل نیوز.چناری (خصوصی رپورٹر)جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے اپنے آبائی حلقہ انتخاب نمبر چھ جہلم ویلی کے لیے دس نکاتی منشور کر اعلان کردیا،جاری کیے گئے منشور میں شامل نکات میں کہا گیا ہے کہ عوام کی خدمت،ان کو سہولیات فراہمی،عوام کے حقوق پہ ڈاکہ مارنے والوں کے خلاف کھڑا ہونا،عوام کو ان کا حق دلوانا،نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے بنو قابل آئی ٹی پروگرام جیسے میگا پراجیکٹس کا آغاز کرنا،خواتین کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنے کے لیے مختلف گاؤں،یونین کونسلز کی سطح پہ خواتین کے لیے سلائی/ کمپیوٹر سینٹرز فراہم کرنا،یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ اٹھانا،جن سکولوں میں ذمہ داران کی عدم توجہ کی وجہ سے بچوں کے بیٹھنے کے لیے فرنیچرز / چھت نہیں ہے وہاں فرنیچر/چھت فراہم کرنا،سکولوں میں کمپیوٹر لیبز، فزکس، کیمسٹری،بیالوجی،سائنس لیبارٹریز نہیں ہے وہاں یہ سہولیات فراہم کر کے علم دوستی،جوان نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت دینا،پینے کے صاف پانی کے لیے پائپ لائن،بڑے سٹوریج ٹینک،بور فراہم کرنا،معذور افراد کو معاشرے میں باصلاحیت بننے میں سپورٹ جس میں سلائی مشین و دکانات کے لیے مالی تعاون،قدرتی ناگہانی آفات میں متاثرین کو امداد فراہم کرنا،عوام میں غلط فہمیوں کی بنیاد پر آپس کے لڑائی جھگڑوں کو باہمی مشاورت سے مل بیٹھ کر برادری جرگہ میں اتفاق رائے سے حل کرنے کیلئے خدمات شامل ہیں،جماعت اسلامی جہلم ویلی کی جانب سے جاری پریس رہلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ان شاء اللہ ڈاکٹر محمد مشتاق کا جذبہ خیر سگالی کے تحت یہ عزم ہے کہ حلقہ کی عوام کے لیے بنیادی انسانی سہولیات الیکشن سے قبل فراہم کر کے میدان میں اتریں، جھوٹے وعدے نہیں کر یں گے،الحمدللہ اس حلقے کو دنیا کی نظروں میں ایک مثالی گیٹ وے بنانے کا عملی ثبوت فراہم کریں گے،حلقہ چھ جہلم ویلی کی عوام اس مشن کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے علاقے کی تقدیر بدلیں،ڈاکٹر مشتاق کا عوام کی خدمت کا یہ سفر جاری تھا،ہے اور رہے گا،عوامی حلقوں میں یہ شعور بیدار کرنا ہر محب وطن فرد کی ذمہ داری ہے،یہ سوچنا ضرور چاہیے کہ جو شخص بغیر اقتدار کے عوام کی اتنی خدمت کر رہا ہے اگر اسے سب مل کر اسمبلی میں پہنچائیں تو حلقے کی تقدیر کو بدلا جا سکتا ہے۔
110
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل