63

کیڈٹ کالج حملہ خوارج کی سازش ناکام

ڈیلی دومیل نیوز.جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کیڈٹ کالج پر افغان خوارج کے حملے کے بعد بھی اساتذہ اور طلبہ کے حوصلے بلند اور عزم پختہ ہیں۔ واقعے کے عینی شاہد کیڈٹس نے بتایا کہ خوارج نے تعلیم کے مرکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر پاک فوج اور کالج سٹاف نے ان کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

ایک کیڈٹ نے کہا، “افغان خوارج کے اس حملے کا مقصد ہماری تعلیم کو نشانہ بنانا تھا۔” اس نے مزید بتایا کہ ڈرل کے دوران اچانک خودکش حملہ ہوا مگر پاک فوج اور کالج کے اساتذہ فوراً سامنے آ گئے۔ “ہم ڈرے نہیں بلکہ پاک فوج کی مدد سے کامیاب ہوئے،” کیڈٹ نے کہا۔

دوسرے کیڈٹ کے مطابق، “مجھے دو خوارج نظر آئے جن پر پاک فوج کے جوان فائرنگ کر رہے تھے۔” اس نے بتایا کہ فوج کے جوان فوری طور پر پہنچے اور کہا، “پریشان نہیں ہونا ہم آگئے ہیں۔” حملے کے دوران طلبہ پرجوش رہے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

ایک اور کیڈٹ نے بتایا کہ “خوارج ہماری بلڈنگ کی جانب بڑھ رہے تھے مگر آرمی کے جوانوں کی بروقت کارروائی نے خوارج کا راستہ روک لیا۔” اس نے کہا کہ خوارج کو موقع ہی نہیں دیا گیا کہ وہ کسی پر فائرنگ کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں