ڈیلی دومیل نیوز،اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی ہےجس میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی گئی اور ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔