ڈیلی دومیل نیوز.چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری، گزشتہ روزسابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری، سابق صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد ذوالقرنین خان،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس مرزا وقاص روف،اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس سردار اعجاز، جسٹس طارق محمود جہانگیری، سابق سینئر جج سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس سردار طارق مسعود، سابق جج لاہور ہائی کورٹ لاہور عبدالشکور پراچہ، چیرمین پاکستان سویٹ ہوم ہلال امتیاز زمرد خان،پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین، ممبران آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار میر اکبر خان، ماجد خان، محترمہ نسیم امتیاز، ممبر کشمیر جسٹس خواجہ طارق سعید،سابق جج سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر جسٹس منظور گیلانی،صدر سپریم کورٹ بار پاکستان ہارون الرشید،سابق ایڈووکیٹ جنرل خواجہ مقبول وار،سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی، سابق چیف جج سپریم اپلینٹ کورٹ گلگت بلتسان ارشد حسین شاہ، سابق وزیر حکومت بیرسٹر افتخار گیلانی،ماتحت عدلیہ کے جج صاحبان،اعلی سول و عسکری حکام، بیوروکریسی،پاکستان بار کونسل،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان،ہائیکورٹ ہار ایسوسی ایشن اسلام آباد،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز اسلام آباد وراولپنڈی،آزادجموں و کشمیر بار کونسل،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزادجموں وکشمیر،ہائی کورٹ بار ایسوسی آزادجموں وکشمیر،ایشن،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز آزادجموں وکشمیر کے وکلاء،قومی و ریاستی میڈیا کے صحافیوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سے ان کی رہائش گاہ جا کر اظہار تعزیت کیا اور ان کی والدہ محترمہ کے درجات کی بلندی کیلیے خصوصی دعا کی۔
90
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل