100

ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) ظہیر الدین قریشی کی زیر صدارت محکمانہ قواعد کمیٹی کا اجلاس مظفرآباد میں منعقد

ڈیلی دومیل نیوز.مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) — ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) ظہیر الدین قریشی کی زیر صدارت محکمانہ قواعد کمیٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے قواعد و ضوابط، انتظامی امور اور کارکردگی کے جائزے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی فائلوں اور قواعد کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ حکومتی امور میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ ضلعی اور محکمانہ سطح پر قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تمام محکمے اپنی سالانہ رپورٹس اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی رپورٹس پیش کریں، تاکہ بروقت فیصلے کیے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں