54

مسلح افواج کے لیےقومی اسمبلی نئے ضابطوں کی منظوری

ڈیلی دومیل نیوز،اسلام آباد: قومی اسمبلی کل (جمعہ) تینوں افواج کے لیے نئے قواعد و ضوابط سے متعلق قانون سازی پر بحث کرے گی اور قانون کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے بدھ کے روز 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ کل ایوان کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے سے قبل تینوں افواج یعنی بری، بحری اور فضائیہ کے لیے نئے قواعد و ضوابط سے متعلق قانون سازی پر غور کیا جائے گا اور منظوری دی جائے گی۔ یہ قانون سازی حالیہ ترمیم شدہ آئین کے آرٹیکل 243 کے مطابق ہوگی۔

باوثوق پارلیمانی ذرائع کے مطابق ترمیم شدہ آئین میں درج ہے کہ وزیرِاعظم، چیف آف آرمی اسٹاف (جو ساتھ ہی چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے) کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کا تقرر کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025 سے ختم کردیا جائے گا۔ ترمیم کے تحت چیف آف آرمی اسٹاف (بطور چیف آف ڈیفنس فورسز)، چیف آف ایئر اسٹاف اور چیف آف نیول اسٹاف کے تقرر وزیراعظم کی سفارش پر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں