اسلام آباد (ڈیلی دومیل نیوز): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے متعدد اہم پوزیشنز کے لیے ملازمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جن کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک لیڈ) کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ نادرا کے مطابق یہ موقع ان امیدواروں کے لیے بہترین ہے جو ڈیٹا انٹیلی جنس، مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبے سے وابستگی رکھتے ہیں۔ اہل امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ دیے گئے لنک https://lnkd.in/dj5KmzJJ
پر جاکر پوزیشن کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں اور اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔