75

کیڈٹ کالج وانا حملے کے دہشتگرد افغان شہری نکلے

ڈیلی وومیل نیوز،وانا: سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشتگرد افغان شہری نکلے، جب کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس حملے کے پیچھے موجود نیٹ ورک اور ماسٹر مائنڈ کے حوالے سے اہم تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں جنہوں نے پورے واقعے کی نوعیت کو واضح کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود دہشتگرد کمانڈر خارجی ’زاہد‘ نے کی، جب کہ حملے کو عملی شکل دینے کا حتمی حکم خارجی نور ولی محسود نے دیا۔ سکیورٹی اداروں نے بتایا کہ یہ کارروائی پاکستان میں سکیورٹی خدشات بڑھانے کے لیے کی گئی، جو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی ایک مخصوص ڈیمانڈ کے تحت انجام دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں