83

صدربیرسٹر سلطان محمود نامزد وزیراعظم سے حلف نہیں لیں گے تفصیلات جانیئے

مظفر آباد ( ڈیلی دومیل نیوز ) آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے صدربیرسٹر سلطان محمود حلف نہیں لیں گے۔

’’جنگ ‘‘ نے ذرائع کے حوالے س بتایا ہے کہ نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب آج مظفرآباد میں ہوگی۔آئین اور روایات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے حلف صدر لیتے ہیں، تاہم صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے علالت کے باعث مظفرآباد پہنچنے سے معذرت کرلی ہے۔

صدر کی غیر موجودگی میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں