ڈیلی دومیل نیوز.باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن ضلع باغ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ضلع باغ ذیشان حمید بٹ منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر باغ سید کلیم عباس،لائیو سٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ آفیسر ڈاکٹر شبیر شیخ، ڈی ایچ او ڈاکٹر سید محسن علی گردیزی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راجہ تصدق، انفارمیشن آفیسر سردار پرویز، ایکسین برقیات قاضی خالد، ایکسین عمارات خواجہ ارشاد، ڈاکٹر سبطین حسین عاشق،سوشل ویلفیئر آفیسر سردار وقاص،ڈاکٹر ظہور،ایس ڈی او سید سیدین شاہ سمیت دیگر نے شرکت۔ اجلاس میں حالیہ دنوں باغ میں ہونے والے ناخوشگوار واقع پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ متعلقہ فورم پر واقع کی نسبت جلد از جلد حل نکالا جاے بصورت دیگر آفیسرز ایسوسی ایشن ضلع باغ اگلا لائحہ عمل دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے اجلاس میں تنظیم کے اغراض و مقاصد سمیت آفیسران کو درپیش چیلنجز کو بھی زیر غور لایا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آیندہ ہر ماہ کے آخری ہفتے میں تنظیم کا اجلاس ہو گا جس میں تنظیم کے جملہ معاملات کو زیر غور لایا جاے گااجلاس سے گفتگو کرتے ہوے صدر ذیشان حمید بٹ نے کہا کہ آفیسران کی عزت نفس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جاے گا تمام آفیسران قانون کے مطابق اپنی خدمات جاری رکھے ہوے ہیں عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے ایسوسی ایشن اس بات کو یقینی بناے گی کہ کسی آفیسر کی عزت نفس مجروع نہ ہو انہوں نے کہا کہ گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن تمام آفیسران کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے متعلقہ فورمز پر مسائل کے حل کے لیے تحریکیں کی جا رہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آفیسرز ایسوسی ایشن عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کے لیے آفیسرز تمام تر وسائل بروے کار لا رہے ہیں۔
77
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل