ڈیلی دومیل نیوز،مظفرآباد: آزاد جموں کشمیر کی اٹھارہ رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر نے کابینہ کے اراکین سے حلف لیا اور انہیں عہدوں کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت دی۔
تقریب میں وزیر اعظم آزاد حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور بھی موجود تھے، جنہوں نے کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دی اور ان کے عہدوں کی اہمیت پر زور دیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق وزرائے اعظم سردار حاجی یعقوب خان اور سردار تنویر الیاس، آزاد جموں کشمیر اسمبلی کے ممبران، اعلیٰ سیاسی قیادت، سول بیورکریسی اور مقامی کمانڈ بھی شریک تھے، جس سے تقریب کی اہمیت اور جمہوری عمل کے وقار کا اندازہ ہوتا ہے۔