71

فیصل راٹھور پوری ریاست کے نمائندہ وزیر اعظم ہیں : سردار یعقوب

مظفر آباد (ڈیلی دومیل نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نہ صرف حویلی اور پونچھ کے قائد ہیں بلکہ پوری ریاست کے متفقہ، نمائندہ اور عوامی وزیر اعظم ہیں ۔

سردار یعقوب خان نے کہا کہ فیصل ممتاز راٹھور ایک نوجوان ، باصلاحیت، محنتی اور وژن رکھنے والے رہنماء ہیں جو نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پوری ریاست آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پُرعزم ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کو ترجیح دی ہے اور موجودہ حکومت بھی اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی مسائل کے حل میں عملی اقدامات کر ے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں