59

میرپور میں انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ، امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی

ڈیلی دومیل نیوز.ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپورچوہدری یاسرریاض نے کنٹرولر امتحانات (کالجز) آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سیکنڈ اینول امتحانات جو 25 نومبر 2025 ء سے منعقد ہو رہے ہیں کہ دوران امتحانی مراکز غازی الہی بخش گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج میر پور، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میر پور، گورنمنٹ ڈگری کالج ڈڈیال، گورنمنٹ ڈگری کالج اسلام گڑھ، گورنمنٹ سائنس ماڈل کالج میرپور میں بیرونی مداخلت کو روکنے اور امن عامہ بحال رکھنے کی غرض سے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے جس کے تحت کوئی شخص اشخاص بدوں اجازت کنٹرولر ضلع میر پور میں قائم متذکرہ بالا امتحانی مراکز میں داخل نہ ہوگا۔ عملہ امتحانات اور اُمید واران اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اگر کوئی شخص / اشخاص اس پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اُسکے خلاف زیر دفعہ 188 آزاد پینل کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ پابندی آغازامتحانات سے اختتام امتحانات تک نافذ العمل رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں