میرپور (ڈیلی دومیل نیوز) ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد حسین نے بجلی کے بڑھتے ہوئے بحران اور لوڈ مینجمنٹ کے مسائل کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے الیکٹرک چولہوں، برقی ہیٹرز اور دیگر زیادہ بجلی استعمال کرنے والی گھریلو و تجارتی اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر میرپور کے مطابق حالیہ دنوں میں بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث ترسیلی نظام پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے ۔
اس صورتحال میں غیر ضروری اور زیادہ بجلی خرچ کرنے والے آلات کا استعمال نہ صرف لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے بلکہ مجموعی نظام کی کارکردگی کو بھی متاثر کر رہا ہے ۔