ڈیلی دومیل نیوز،مظفرآباد میں لوئر چھتر آلڑہ پل کے مقام سے ایک شہری نے دریا میں چھلانگ لگا دی ہے، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی جانب سے لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 مظفرآباد کے کنٹرول روم کو ایک ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص نے لوئر چھتر آلڑہ پل سے نیچے چھلانگ لگا دی ہے۔ اس اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کا عملہ اور واٹر ریسکیو اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) بارہ دری یونٹ کے اہلکار تمام ضروری آلات کے ساتھ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔