100

صحت کارڈ کی بحالی ہسپتالوں کی وائرل فہرست جعلی قرار مزید جانیے

ڈیلی دومیل نیوز،مظفرآباد:محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر نے وضاحت کی ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے کسی بھی سرکاری یا نجی ہسپتال کے نام صحت کارڈ کیلئے اس وقت تک باضابطہ طور پر تجویز یا منظور نہیں کئے گئے ہیں۔

محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر نے وضاحتی اعلامیہ میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہیلتھ کارڈ کے پینل ہسپتالوں کی وائرل فہرست جعلی ہے ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صحت سہولت کارڈ کے اجراء کے حوالے سے اس وقت آزاد جموں و کشمیر کے کسی بھی سرکاری یا نجی ہسپتال کے نام باضابطہ طور پر تجویز یا منظور نہیں کئے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا اور بعض ذرائع سے گردش کرنے والی ہسپتالوں کی فہرستیں غلط، بے بنیاد اور فیک ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صحت سہولت کارڈ سے متعلق تمام انتظامی اور تکنیکی مراحل ابھی مکمل نہیں ہوئے، ہسپتالوں کے ناموں کی تجویز اور فائنل منظوری اس منصوبے کا آخری مرحلہ ہوتا ہے، جو تاحال مکمل نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے باضابطہ اعلان اور صحت سہولت کارڈ کی سہولیات کا افتتاح وزیر صحت آزاد کشمیر سید بازل نقوی، سیکرٹری صحت عامہ آزاد کشمیر بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد مشترکہ طور پر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں