76

تعلیمی اداروں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان

ڈیلی دومیل نیوز،وفاقی نظامِ تعلیم نے وفاقی دارالحکومت میں اپنے زیرِ انتظام تعلیمی اداروں کے لیے سرمائی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی نظامت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام ماڈل اسکولز اور کالجز میں 26 دسمبر سے 3 جنوری تک سرمائی تعطیلات ہوں گی۔ اس دوران ایف ڈی ای کے تحت کام کرنے والے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں پیر 5 جنوری سے دوبارہ شروع ہوں گی اور طلبہ مقررہ تاریخ سے اپنی معمول کی کلاسوں میں حاضری دیں گے۔ یہ اعلان طلبہ، والدین اور تدریسی عملے کے لیے سرمائی تعطیلات کے شیڈول کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں