گلگت(ڈیلی دومیل نیوز) گلگت بلتستان کے آئندہ عام انتخابات ملتوی کردیئے گئے ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن شیڈول سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس سے چیف الیکشن کمیشن جی بی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جی بی کے عام انتخابات سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے سے ملتوی کئے ،راجہ شہباز خان کاکہناتھا کہ 13 جماعتوں نے التوا کا مطالبہ کیا، 6جماعتوں نے موجودہ شیڈول پر ہی الیکشن کا مشورہ دیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے 24جنوری 2026کو عام انتخابات کا اعلان کیا تھا،ناموافق موسمی حالات میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ،انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔