90

راجہ فاروق حیدر کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان

مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے ملکر طے کیا ہے کہ جاندار متحرک اور عوامی حقوق کی آواز بنیں گے۔۔
اس معاملے پر ہم میں کوئی جماعتی تقسیم نہیں ہوگی ۔اکٹھے ہوکر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے۔ ڈٹ کر اپوزیشن کرینگے حکومت کو من مانی اور خلاف قانون کام نہیں کرنے دینگے ۔۔
سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے مطلوبہ تعداد موجود ہے حکومت کو اجلاس سے بھاگنے نہیں دینگے۔۔
راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ اسمبلی عوام کی نمائندہ اور حقوق کی نگہبان ہوتی ہے یہاں حکومت اور تمام ادارہ جات جوابدہ ہیں
حکومت کو تمام امور پر جوابدہ بنانے کے لیے موثر حکمت عملی طے کی گئی ہے جس کے تحت متحدہ اپوزیشن اپنا کردار ادا کریگی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں