اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز)سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، پاکستان نے دریائے چناب میں پانی کی کمی پر بھارت سے وضاحت طلب کر لی۔
پاکستان نے دریائے چناب میں پانی کی غیرمعمولی کمی کے بعد بھارت سے باضابطہ رابطہ کیا۔ اور وضاحت طلب کی۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق پاکستانی کمشنر برائے سندھ طاس نے یہ معاملہ بھارتی حکام کے سامنے اٹھایا۔
پاکستان نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ڈیڈ اسٹوریج کو خالی کرنا ممنوع ہے۔ اور ایسا کرنا معاہدے کی خلاف ورزی تصور ہو گا۔