مظفرآباد ( ڈیلی دومیل نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیرِ اعظم و صدر خان عبد الحمید خان کے پوتے ڈاکٹر عبدالحلیم خان انتقال کر گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق معروف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عبدالحلیم خان پشاور میں انتقال کر گئے، مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا تھے، ڈاکٹر عبدالحلیم خان قانون ساز اسمبلی کے رکن عبدالماجد خان کے بڑے بھائی جبکہ عبدالمتین خان (یو کے) کے بھائی تھے۔
مرحوم ایک مخلص اور پیشہ ور ڈینٹل سرجن ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت شفیق، ملنسار اور منکسرالمزاج انسان تھے، ان کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے عیدگاہ مسجد مظفرآباد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں مظفرآباد کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔